جیا بچن سے شادی کرنے کے لیے امیتابھ بچن نے کیا شرائط رکھی تھیں؟

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ و سیاستدان جیا بچن نے شادی کے 51 سال بعد امیتابھ بچن کی جانب سے شرط رکھنے کا انکشاف کیا جو شادی سے قبل ان کے سامنے رکھی گئی تھی۔

سینئر اداکارہ جیا بچن نے اپنی نواسی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے امیتابھ بچن سے شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو امیتابھ  نے اس شرط پر شادی کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی کہ وہ ایسی بیوی نہیں چاہتے جو 5 سے 9 گھنٹے کام کرے بلکہ وہ چاہتے تھے کہ ان کی بیوی گھر میں رہے اور خاندان کو زیادہ وقت دے۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن میرے ساتھ بالکل رومانوی نہیں ہیں، جیا بچن کی ویڈیو وائرل

جیا بچن نے مزید بتایا کہ امیتابھ بچن نے یہ شرط بھی رکھی تھی کہ اگر شادی کرنی ہے تو روزانہ کام پر نہیں جانا ہوگا کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ان بیوی شادی کے بعد گھنٹوں کام کرے، اس لیے امیتابھ نے کہا کہ آپ کام کریں لیکن روز نہیں اور ہر پراجیکٹ کا حصہ نہیں بنیں گی بلکہ مخصوص پراجیکٹس ہی کریں گی۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن نے جون 1973 میں شادی کی تھی، اس جوڑے کا ایک بیٹا ابھیشیک بچن اور ایک بیٹی شویتا بچن ہے۔ شادی کے بعد امیتابھ بچن فلموں میں کام کرتے رہے اور سپر اسٹار بن گئے۔ دوسری جانب جیا بچن نے فلموں کی بجائے اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے پر توجہ مرکوز رکھی۔

یہ بھی پڑھیں: 51 سال قبل ہونے والی امیتابھ اور جیا بچن کی شادی کا کارڈ وائرل

امتیابھ اور جیا بچن کی بیٹی شویتا بچن سماجی منظرنامے پر کافی متحرک ہیں جبکہ ابھیشیک بچن فلمی دنیا میں سرگرم ہیں۔ ان کی شادی ایشوریہ رائے سے ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp