51 سال قبل ہونے والی امیتابھ اور جیا بچن کی شادی کا کارڈ وائرل

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نامور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ و سیاستدان جیا بچن کا شمار فلم نگری کے کامیاب ترین ازدواجی جوڑوں میں ہوتا ہے، حال ہی میں ان کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم اسٹار عامر خان اپنے بیٹے جنید کے ہمراہ ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے مہمان بنے جہاں عامر خان نے امیتابھ بچن سے پوچھا کہ آپ کو اپنی شادی کی تاریخ یاد ہے؟ جس پر اداکار نے بتایا کہ اُن کی شادی کی تاریخ 3 جون 1973 کو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن میرے ساتھ بالکل رومانوی نہیں ہیں، جیا بچن کی ویڈیو وائرل

امیتابھ بچن کا جواب سُن کر عامر خان نے کہا کہ آپ اس کا کوئی ثبوت تو دیں، ہم کیسے یقین کرلیں کہ آپ نے درست تاریخ بتائی ہے۔ ساتھ ہی عامر خان نے خود کو امیتابھ بچن کا سب سے بڑا فین ثابت کرتے ہوئے ثبوت کے طور پر شادی کا کارڈ دکھایا۔

عامر خان نے کہا کہ یہ دیکھیں میرے پاس آپ کی شادی کی تاریخ کا ثبوت موجود ہے جوکہ 51 سال پُرانا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ برسوں پرانا شادی کا کارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ میں آپ کا نمبر ون فین ہوں۔

 واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا کی شادی 3 جون 1973 کو ہوئی تھی اور رواں سال انہوں نے اپنی شادی کی 51 ویں سالگرہ منائی۔ اس جوڑے کا ایک بیٹا ابھیشیک بچن اور ایک بیٹی شویتا بچن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی