کراچی: واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، 2 بچے جاں بحق، 2 زخمی

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے  ماڈل کالونی روڈ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے  موٹرسائیکل پر سوار 2 کمسن بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا بھائی اور تینوں کا ماموں زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ماڈل کالونی تھانے منتقل کردیا  گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا دانش کو رہائی کے بعد کن چیزوں کا سامنا ہوگا؟

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 9 سالہ طلحہ اور 11 سالہ شاہ محمد شامل ہیں جبکہ 10 برس کا ارحم  اور تینوں بچوں کا ماموں بابر  زخمی  ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  چاروں افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سفر کررہے تھے اور زخمی ماموں  بابر موٹر سائیکل چلارہا تھا۔

مقتولین کے پڑوسیوں کا کہنا ہے  کہ بچے اپنے ایک ماموں کے ساتھ دوسرے ماموں کو ایئرپورٹ چھوڑنے گئے تھے اور واپسی پر یہ حادثہ پیش آگیا۔

مزید پڑھیے: کراچی ایئرپورٹ دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، خاتون سمیت 9 مشکوک افراد گرفتار

واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے ماڈل کالونی روڈ پر احتجاج بھی کیا۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ بچوں کی میتیں لے کر آبائی علاقے مانسہرہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے واپسی پر واقعے کا مقدمہ درج کرائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کامیاب

موسم سرما کی پہلی بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف 333 رنز بناکر آؤٹ

کیا فلسطین سے اظہارِ یکجہتی رضوان کی برطرفی کی وجہ بنی؟

بھارت میں دیوالی کی آتش بازی کے باعث لاہور اور قصور میں شدید اسموگ، پنجاب حکومت متحرک

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ