علی امین گنڈاپور کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا، پی ٹی آئی کو نہ روکتے تو یہ دھرنا دے کر بیٹھ جاتے، خواجہ آصف

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پہلے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرایا اور پھر ہری پور کے راستے پشاور پہنچے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے وسائل استعمال کرکے اسلام آباد پر حملہ کیا گیا، پاکستان جب بھی ٹیک آف کرنے لگتا ہے تو ایسی صورتحال شروع ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں فوج سے کوئی لڑائی نہیں، عمران خان بھی اس حوالے سے واضح کرچکے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

خواجہ آصف نے کہاکہ 2014 میں چینی صدر نے آنا تھا تو یہی صورت حال تھی، اور اب شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل احتجاج کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی، سیاق و سباق میں بھی بھارتی وزیر خارجہ کے حوالے سے بات نہیں ہونی چاہیے تھی کیونکہ وہ ہمارا ازلی دشمن ہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ ایک طرف پی ٹی آئی کا احتجاج اور دوسری طرف چینیوں پر حملہ ہوا، پی ٹی آئی، بی ایل اے اور ٹی ٹی پی پاکستان پر حملہ آور ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف فلسطین کے ساتھ نہیں، دوسری طرف کھڑی ہے، اگر ایسا نہیں تو یہ فلسطین کے معاملے پر بلائی گئی اے پی سی میں کیوں شریک نہ ہوئے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی افغان شہریوں کو پیسے دے کر اسلام آباد لائی، ہم نے افغان جنگ میں شریک ہوکر بہت بڑی غلطی کی۔

انہوں نے کہاکہ عدلیہ کے حوالے سے آئینی ترمیم ہوگی، ہم چاہتے ہیں ججز کی تعیناتی کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہو۔

وزیر دفاع نے کہاکہ تجویز ہے کہ عدلیہ میں تقرریوں کے لیے پارلیمان اور عدلیہ کی کمیٹی ضم کردی جائے اور اکثریتی اراکین پارلیمان سے ہوں، جسٹس منصور علی شاہ کا نوٹیفکشین آجائے گا اس میں کوئی مسئلہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، ہم نے بتا دیا ہے ہمیں ہلکا مت لیں، مولانا فضل الرحمان

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان اگر بات نہیں کرنا چاہتے تو ہمیں بھی کوئی شوق نہیں، ان کا ملٹری ٹرائل ہوسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی