ہندوستان کی اسٹار جمناسٹ دیپا کرماکر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا۔
31 سالہ دیپا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ایکس‘ پر ایک طویل پوسٹ شیئر کر کے اس بات کی اطلاع دی۔
اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے کافی مشکل تھا اور انہوں نے خاصے غور و خوض کے بعد زندگی کا یہ اہم فیصلہ کیا۔
دیپا نے اس پوسٹ میں ریٹائرمنٹ کی وجہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی جسمانی قوت پہلے جیسی نہیں رہی اور ایسے میں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس کھیل کو خیرباد کہا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد،نیرج دوستی: دونوں نے ایک دوسرے کی ممکنہ فلموں کے لیے سپراسٹارز چن لیے
انہں نے کہا کہ کبھی کبھی ہمارا جسم بتاتا ہے کہ آرام کا وقت آ گیا ہے، لیکن دل پھر بھی نہیں مانتا۔ ان کا دل کھیل کو خیر باد کہنے کو تیار نہیں لیکن ان کا جسم جواب دے رہا ہے اس لیے انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
دیپا کرماکر نے اپنے پوسٹ میں بچپن کے لمحات کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے وہ 5 سال کی دیپا یاد آ رہی ہے جس کو بولا گیا تھا کہ فلیٹ فیٹ (چپٹے تلوے) کی وجہ سے وہ کبھی جمناسٹ نہیں بن سکتی۔
مزید پڑھیے: ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
انہوں نے کہا کہ آج مجھے اپنی کامیابیوں کو دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میری آخری جیت ایشین جمناسٹک چمپئن شپ تاشقند ایک ٹرننگ پوائنٹ تھی۔
Signing off from the mat! ❤️
Thank you to everyone who has been a part of my journey.
Onto the next chapter🤸🏻♀️🙏🏻 pic.twitter.com/kW5KQZLr29— Dipa Karmakar (@DipaKarmakar) October 7, 2024
واضح رہے کہ دیپا کرماکر ہندوستان کے لیے کئی میڈل جیت چکی ہیں۔ انہوں نے ایشین چمپئن شپ 2024 میں گولڈ جیتا تھا۔ اس سے قبل سال 2015 میں برانز میڈل جیتا تھا۔ دیپا کامن ویلتھ گیمس 2014 میں بھی برانز میڈل جیت چکی ہیں۔ سال 2018 کے ورلڈ کپ میں گولڈ کے ساتھ ساتھ برانز بھی انہوں نے اپنے نام کیا تھا۔ وہ اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی بھارتی خاتون جمناسٹ بھی ہیں۔