ارشد،نیرج دوستی: دونوں نے ایک دوسرے کی ممکنہ فلموں کے لیے سپراسٹارز چن لیے

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کھیل کے میدان میں روایتی حریف اور ذاتی زندگی میں عمدہ دوست بھارتی نیزے باز نیرج چوپڑا اور پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایک دوسرے کی زندگی پر بننے والی ممکنہ فلموں کے لیے بالی ووڈ کے 2 بہترین اداکاروں کے نام تجویز کردیے۔

یہ بھی پڑھیے: ’ارشد ندیم میرے بیٹے جیسا ہے‘ والدہ کے بیان پر بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑہ نے کیا کہا؟

حال ہی میں ختم ہونے والے پیرس اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم نے جیولن ایونٹ میں ریکارڈ توڑ 92.97 میٹر تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی جبکہ ان کے بھارتی حریف نیرج چوپڑا نے دوسرے نمبر پر آتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

دونوں کھلاڑی بھلے سے ہی میدان میں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا دیتے ہوں لیکن میدان کے باہر ان کے درمیان ایک بہت اچھی دوستی اور خلوص کا رشتہ قائم ہے۔

مزید پڑھیں: http://والدہ نیرج چوپڑا کے ارشد ندیم کو سراہنے پر نریندر مودی کا کیا ردعمل تھا؟

دونوں کھلاڑیوں نے انٹرویوز میں بھی ہمیشہ ایک دوسرے کی مسلسل تعریف کی ہے اور ایک کی والدہ دوسرے کو اپنا بیٹا ہی گردانتی ہیں اور اس کا برملا اظہار بھی کرتی ہیں۔ یاد رہے کہ نیرج کی والدہ نے اپنے بیٹے کے خلاف ارشد کی کامبیابی پر کہا تھا کہ وہ بھی میرا بیٹا ہے جبکہ ارشد کی والدہ نیرج کی محبت میں انہیں اگلے مقابلے میں فاتح دیکھنا چاہتی ہیں جس سے ممکنہ طور پر ان کا اپنا بیٹا دوسرے نمبر پر آسکتا ہے۔

اولمپیئن نیرج چوپڑا نے ایک فلم میں ارشد ندیم کا کردار نبھانے کے لیے بالی ووڈ کے بہترین اداکار اور اپنے وقت کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کا نام تجویز کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں جب نیرج چوپڑا سے پوچھا گیا کہ وہ ارشد ندیم کی زندگی پر بننے والی فلم میں کس کو کاسٹ کریں گے تو انہوں نے فوری طور پر کہا کہ وہ امیتابھ بچن کو چنیں گے کیوں کہ (جسمانی) قد کے لحاظ سے امیتابھ اور ارشد برابر ہیں۔

مزید پڑھیے: ارشد ندیم کے حریف بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کتنے اثاثوں کے مالک ہیں؟

نیرج نے مزید کہا کہ اگر ارشد ندیم کی زندگی کوئی فلم ہندوستان میں بنتی تو امتابھ بچن اپنے چھوٹے دنوں میں ارشد کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ گو نیرج اچھی طرح جانتے تھے کہ یہ ایک خیالی بات ہو رہی ہے لہٰذا ان کا مقصد یہ تھا کہ امیتابھ بچن اپنی جوانی میں ارشد ندیم کے کردار میں پرفیکٹ دکھائی دیتے۔

دوسری جانب جب ارشد ندیم سے بالکل ایسا ہی سوال نیرج چوپڑا کے بارے میں کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر نیرج پر کوئی فلم بنتی ہے تو اس کردار کے لیے شاہ رخ خان بہترین رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم