معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی کی گرفتاری سے متعلق خبریں گزشتہ روز سے سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں، جن پر لاہور پولیس کا آفیشل بیان بھی آگیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل سما نے اپنے پروگرام میں یہ بتایا تھا کہ لاہور پولیس نے ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسلحے کی نمائش کرنے والی تصاویر پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ جوڑے پر حکومت مخالف نعروں کو فروغ دینے کا بھی الزام ہے اور اس حوالے سے ان سے تفتیش بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر ڈکی بھائی یوٹیوب سے ماہانہ کتنے لاکھ ڈالر کما رہے ہیں؟
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی اور انکی اہلیہ کو گھر سے اٹھا کر حراست میں لیا گیا، اب اطلاعات ہیں انہیں وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا ہے۔۔۔!!! pic.twitter.com/seZTYhBuDY
— Mughees Ali (@mugheesali81) October 8, 2024
رپورٹر کا کہنا تھا کہ اب پولیس قانونی کارروائی کرے گی اور جو اسلحہ اس جوڑے کے پاس تھا پولیس اسے ریکور کرنے کے بعد دیکھے گی کہ وہ لیگل ہے یا نہیں۔ اس کے بعد اسلحے یا بغاوت کی دفعات لگا کر مقدمہ آگے بڑھایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات کے دوران جوڑے نے ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھائیں، عروب جتوئی نے واقعے کا ذمہ دار اپنے شوہر کو ٹھہرایا۔
یہ بھی پڑھیں: وی لاگر ’ڈکی بھائی‘ کی بیگم کے ہاتھوں پٹائی والی ویڈیو کڑی تنقید کی زد میں
معروف جوڑے کی گرفتاری سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنیں تو صارفین کی جانب سے چند ویڈیوز شیئر کی گئیں جس میں عروب اور ڈکی کو اپنی ویڈیوز میں ’مجھے کیوں نکالا‘ جیسے نعروں کا استعمال کرتے دکھایا گیا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت مخالف مواد بنانے کی وجہ سے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔
اس ویڈیو پر۔۔۔ ڈکی بھائی اور اسکی بیگم کو اٹھا لیا گیا 😐😷😷
کیوں نواز شریف کو اوقات یاد دلائی بس یہ جرم کیا ہیں۔۔۔ انہوں نے 😷😷 ظلم ہے ظلم🖐️ pic.twitter.com/ywyRhwqaND
— ZEShan ⚫ (@zeshmohmand) October 8, 2024
شفقت علی لکھتے ہیں کہ مریم نواز کے خلاف بولنے پر معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو بیوی سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔
مریم نواز کے خلاف بولنے پر معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی بیوی سمیت گرفتار۔۔۔
— Shafqat Ali (@ShafqatAli125) October 8, 2024
سوشل میڈیا پر مسلسل چلنے والی ان خبروں کے بعد وی نیوز نے لاہور پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ عروب جتوئی نے کراچی میں اسلحہ کی نمائش کی اور اسے سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا جس پر پولیس نے انہیں طلب کیا اور وارننگ دینے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔