لبنان حزب اللہ کو ملک بدر کرے ورنہ غزہ جیسے حالات کے لیے تیار رہے، اسرائیلی وزیراعظم

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنانی حکومت و عوام کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ حزب اللہ کو نکال باہر کریں اور اس طرح کی تباہی اور مصائب سے بچیں جو اس وقت غزہ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ اپنے ملک کو حزب اللہ سے آزاد کریں تاکہ یہ جنگ ختم ہوجائے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا دھمکی آمیز یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیل نے جنوب مغربی لبنان کے ایک نئے زون میں ہزاروں مزید فوجی بھیج کر حزب اللہ کے خلاف اپنے حملے کو بڑھا دیا ہے۔ پیر کے روز فضائی حملوں میں بھی حزب اللہ کے 50 ارکان مارے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جنگی مہم سے وزیر دفاع یوآو گیلنٹ مایوس کیوں؟

لبنان کی وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 36 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر حزب اللہ نے مسلسل تیسرے روز اسرائیلی بندرگاہ حیفہ پر راکٹ حملوں سے 12 افراد زخمی ہوگئے۔

لبنان کے عوام کے نام ایک ویڈیو خطاب کے دوران نیتن یاہو نے کہا کہ آپ کے پاس لبنان کو بچانے کا موقع ہے اس سے پہلے کہ وہ ایک طویل جنگ کی کھائی میں گر جائے جو تباہی اور مصائب کا باعث بنے گی جیسا کہ ہم غزہ میں دیکھ رہے ہیں۔

’میں آپ سے کہتا ہوں، لبنان کے لوگو! اپنے ملک کو حزب اللہ سے آزاد کرو تاکہ یہ جنگ ختم ہو جائے‘۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ نے اسرائیل پر 100 سے زیادہ راکٹ داغ دیے، 12 اسرائیلی زخمی

نیتن یاہو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیل کی دفاعی فورسز نے حزب اللہ کے سابق رہنما حسن نصر اللہ کے جانشین کو ہلاک کردیا ہے، لیکن اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے بعد میں کہا کہ وہ ہاشم صفی الدین کی موت کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

واضح رہے حزب اللہ 3ہفتوں کے شدید اسرائیلی حملوں اور دیگر حملوں کے باوجود منحرف رہی ہے جس کے بارے میں لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ 1,400 سے زیادہ افراد ہلاک اور  12لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ