صوبہ بلوچستان میں حکمران پیپلزپارٹی کی ایک سیٹ کم ہوگئی، الیکشن ٹربیونل نے بی پی 44 سے پیپلزپارٹی کے منتخب رکن اسمبلی عبیداللہ گورگیج کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے حلقے کے 16 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیدیا۔
ان کے مدمقابل امیدوار نیشنل پارٹی کے عطا محمد نے عبیداللہ گورگیج پر الیکشن کے دوران دھاندلی کاالزام عائد کیاتھا۔ پی بی 44 کوئٹہ VII انتخابی عذرداری کا محفوظ فیصلہ الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے سنایا۔
یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ کا بلوچستان کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم
پی بی 44 کوئٹہ VII کی نشست پر پیپلز پارٹی کے عبید گورگیج کی اہلیت کو نیشنل پارٹی کے عطاء محمد بنگلزئی نے چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اور الیکشن ٹریبونل نے 16 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا حکم سناتے ہوئے پی بی 44 پر کامیاب امیدوار عبید گورگیج کو ڈی نوٹی فائی کردیا۔
یہ بھی پڑھیے بلوچستان: پیپلز پارٹی ایم پی اے علی مدد جتک کی کامیابی کالعدم قرار
دوسری طرف نیشنل پارٹی کے عطا محمد بنگلزئی نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وکلا نے کیس جیتنے کے لیے دن رات محنت کی۔ حلقے کے عوام کی جدو جہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ عطا محمد بنگلزئی نے الزام عائد کیا کہ مخالف فریق نے قرآن پر حلف اٹھا کر اپنی جیت کو سچ قرار دیا تھا ۔