سپریم کورٹ کا بلوچستان کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم

پیر 18 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا صرف 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بینچ میں شامل ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار زمرد خان نے الیکشن کمیشن کا صرف 6 حلقوں میں پولنگ کا حکم چیلنج کیا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل وسیم سجاد نے دلائل میں کہا کہ حلقہ کے کئی پولنگ اسٹیشنز پر بھی ٹرن آئوٹ 99 فیصد تھا وہاں دوبارہ ووٹنگ کا حکم نہیں دیا گیا، الیکشن کمیشن کی مخصوص پولنگ اسٹیشنز پر 99 فیصد ٹرن آؤٹ مشکوک قرار دینے کی دلیل قابل قبول نہیں ہے۔

وسیم سجاد نے کہا کہ جن پولنگ اسٹیشنز سے میرا مؤکل کامیاب ہوا، صرف وہاں ری پولنگ کا حکم دیا گیا ہے، میرے مؤکل زمرد خان نے حلف بھی اٹھا لیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ جے یو آئی کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ جہاں زمرد خان جیتے وہاں فارم 45 اور 47 میں تضاد ہے۔

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ عدالت کو اتنی باریکیوں میں نہ لیکر جائیں، ٹربیونل بن چکے ہیں اپیل وہاں دائر کریں، عدالت بیٹھ کر 4 سو الیکشن کیسز نہیں سن سکتی۔ فریقین رضامند ہیں تو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کروا دیتے ہیں۔

عدالت نے فریقین کی رضامندی سے حلقہ میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق شفاف پولنگ یقینی بنائے ۔ پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے اے این پی کے زمرد خان کامیاب ہوئے تھے، زمرد خان کی کامیابی جے یو آئی کے ملک نواز نے الیکشن کمیشن میں چیلنج کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘