خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے، اور صوبائی کابینہ نے پولیس ایکٹ 2017 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار
مجوزہ ترمیم کے مطابق پولیس ایکٹ میں افسران کے تبادلوں کا اختیار واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے، نئے قانون کے تحت پولیس افسران کے تبادلوں کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہوگا۔
مجوزہ ترمیم میں یہ کہا گیا ہے کہ تبادلے اور تعیناتیاں کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں فوج اور عوام کے تعاون سے تمام چیلنجز سے بخوبی نمٹ رہے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس
خیبرپختونخوا کابینہ کی جانب سے منظور کی گئی مجوزہ ترامیم کو اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔