لاکھوں ڈالر جرمانے کی ادائیگی کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر پابندی ختم

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برازیل کی عدالت عظمیٰ نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر عائد پابندی بھاری جرمانے کے ساتھ ختم کردی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برازیل کی سپریم کورٹ کے جج الیگزینڈرا موریس نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر پابندی ختم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ کی سروس متاثر

جج نے سوشل میڈیا سائٹ سے پابندی ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملک میں ’ایکس‘ کی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات نہ ماننے پر ’ایکس‘ کی جانب سے لاکھوں ڈالرز جرمانہ ادا کیا گیا جس کے بعد عدالت نے پابندی ختم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

یاد رہے کہ برازیل کی عدالت نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ کے سی ای او ایلون مسک سے مطالبہ کیا تھا کہ فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، تاہم ایلون مسک نے اس مقصد کے لیے برازیل میں دفتر کھولنے سے انکار کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں انسٹاگرام، ایکس اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر بلیو ٹک حاصل کرنے کے فوائد؟

اس پر بعد ازاں برازیل کی عدالت عظمیٰ نے متعلقہ ادارے کو ملک بھر میں ’ایکس‘ کی سروسز کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب