بالی ووڈ کے فلمساز روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ کا طویل ترین ٹریلر جاری کردیا گیا جو تقریباً 4 منٹ 45 سیکنڈ طویل ہے۔ اس میں بالی ووڈ کے کئی اداکا ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔
فلم کے تمام بڑے ستارے جیسے اجے دیوگن، اکشے کمار، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، ٹائیگر شروف، اور ارجن کپور شامل ہیں لیکن مرکزی کردار باجی راؤ سنگھم یعنی اجے دیوگن کا ہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیپیکا پڈوکون کے رنویرسنگھ سے ’تعلقات‘ پر ہوشربا انکشاف
ٹریلر کا آغاز اجے دیوگن (باجی راؤ سنگھم) اور کرینہ کپور (اونی) کے کرداروں کے ساتھ ہوا جب وہ اپنے بیٹے سے بات کرتے ہوئے کہ بھگوان رام دیوی سیتا کو بچانے کے لیے کس حد تک گئے تھے۔
پھرکہانی ویسا ہی موڑ لیتی ہے جب کرینہ کپور کو اغوا کر لیا جاتا ہے اور باجی راؤ سنگھم اسے پورے ملک میں اور بعد میں سری لنکا میں تلاش کرتے نظر آتے ہیں۔
ٹریلر میں بالی ووڈ کی مشہور جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی ایکشن موڈ میں نظر آتے ہیں جبکہ اکشے کمار نے اپنے انداز میں انٹری دی اور ٹائیگر شروف کا کردار بھی ولن سے لڑتا نظر آتا ہے۔
ایک صارف نے ٹریلر پر تبصرہ کرتے ہوئے 2 منٹ 48 سیکینڈ کا ایک کلپ شیئر کیا اور لکھا کہ یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو 5 منٹ کی شارٹ فلم دیکھنے میں بھی سست ہیں۔
2min:48sec Trailer Cut of #SinghamAgain for those who are lazy to watch 5min short film. pic.twitter.com/QFDJ57vDtT
— Prince Prithvi (@PrincePrithvi) October 8, 2024
کئی صارفین فلم کا ٹریلر دیکھ کر ناامید ہوئے اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹریلر نہیں دیکھا جا رہا تو پوری فلم کیسے دیکھیں گےجبکہ کئی صارفین نے کہا کہ فلاپ فلمیں دینا کب بند کریں گے۔
Public samjhdar ho chuke hai bhai @TheAaryanKartik
Trailer to Pura cringe hai #SinghamAgain One sided 🔥 jeetegi pic.twitter.com/449Pjnhtq9— 𝑩𝒂𝒅𝒂𝒍🚩 (@__DevilAjay) October 9, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ ’سنگم اگین‘ میں رنوریر سنگھ اور ارجن کپور کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے لیکن دیپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنا سب سے بری چوائس ہے۔
https://Twitter.com/Lordofbattles8/status/1843228332315566236
فلم میں گھروں اورگاڑیوں کو جلانے کے مناظر اور لڑائی کے سین دکھائے گئے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔ فلم 1 نومبر 2024 کو ریلیز ہو گی۔ رپورٹس کے مطابق یہ فلم 350 سے 375 کروڑ انڈین روپے کی لاگت سے بنائی گئی ہے۔