عالمی یوم صحت کے موقع پر حکومت نے پاکستان کی پہلی مرتبہ ذہنی صحت کی ایپلی کیشن لانچ کر دی ہے جبکہ ملک میں ذہنی صحت کے بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک ٹول فری ہیلپ لائن کا بھی آغاز کر دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں ’ہمراز‘ کے نام سے ایپلی کیشن لانچ کرنے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم شہباز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کے عالمی دن موقع پر ذہنی صحت سے متعلق ایپ ‘ہمراز’ لانچ کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ذہنی صحت ہمارے معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری ہے۔
On this World Health Day today, I am pleased to announce the launch of Government's first dedicated mental health App #Humraaz & helpline. Citizens' well-being & especially mental health is paramount for our society’s improvement. We need to remove taboo around mental health. pic.twitter.com/PurQ2rupi0
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 7, 2023
‘ہمراز’ ایپ شہریوں کو خودکشی کے خیالات یا کسی بھی ذہنی صحت کی ایمرجنسی کی صورت میں حکام تک رسائی فراہم کرے گی۔ اس ایپ کے ذریعے صارفین ماہر نفسیات سے اپائنمنٹ بھی لے سکیں گے۔
حکومت کی جانب سے یہ نیا اقدام عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور وزارت صحت کے اشتراک سے وزیر اعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے تحت کیا گیا ہے۔