اسلام آباد میں شادی ہال، کیفے، ریسٹورنٹس اور اسنوکر کلب کب تک بند رہیں گے؟

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں 5 روز کے لیے شادی ہال، کیفے، ریسٹورنٹس اور اسنوکر کلب بند کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شادی ہال، کیفے وغیر بند کرنے کا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں تاجروں کو نوٹسز بھی جاری کر دیے ہیں، وفاقی دارالحکومت میں  12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہال، کیفے، ریسٹورنٹس اور اسنوکر کلب بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد کے تھانوں کے ایس ایچ اوز کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ نوٹس کی خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ فیصلے پر عملدرآمد کے  لیے تاجروں سے ضمانت طلب کرلی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ شنگھنائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں رکن ممالک کے سربراہان اور دنیا کے مختلف ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، نجی ہوٹلز کے لیے لاگو نئی پالیسی میں کیا ہے؟

گزشتہ ہفتے وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے، فوج 5 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک وفاقی دارالحکومت میں تعینات رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟