رہائی کے بعد ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ نے پہلی پوسٹ میں کیا کہا؟

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی کو پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے اور حکومت مخالف سلوگنز پر گرفتاری کے بعد رہا کردیا۔ معافی نامے کے بعد دونوں یوٹیوبرز کو رہا کیا گیا۔

ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی نے اپنی گرفتاری سے متعلق کوئی وضاحت جاری نہیں کی اور نہ ہی ان کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر ایسی کوئی اسٹوری یا پوسٹ موجود ہے جس سے ان کے ساتھ پیش آئے اس واقعے کی تصدیق ہوسکے اور تفصیلات مل سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی گرفتار، اصل معاملہ کیا ہے؟

البتہ گرفتاری کی خبر کے کچھ گھنٹوں بعد ڈکی بھائی کی شیئر کردہ انسٹاگرام اسٹوری میں یوٹیوبر نے یہ ضرور کہا کہ وہ بہت مصروف تھے، اس لیے آج وی لاگ  نہیں آ سکا، جس پر ان کی اہلیہ کہتی ہیں کہ ‘تم سونے میں مصروف تھے’۔

لاہور پولیس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عروب جتوئی نے کراچی میں اسلحہ کی نمائش کی اور اسے سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا جس پر پولیس نے انہیں طلب کیا اور وارننگ دینے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ