اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا۔سی ڈی اے کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ کے پی ہاؤس کی لیز 2014 میں ختم ہوگئی تھی۔ اس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے نے نوٹسز  کب جاری کیے تھے؟ انہوں نے ریمارکس دیے کہ ایک نوٹس ہاؤس سیل کرنے سے پہلے  بھی جاری کردینا تھا نا! ایک صوبے کا ہاؤس ہے۔ یہ شرمندگی والا کام ہے۔ خیبر پختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا آرڈر کر رہا ہوں۔

یاد رہے کہ  سی ڈی اے نے 7 اکتوبر کو ایکشن لیتے ہوئے خیبرپختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کردیے تھے۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق کے پی ہاؤس کو بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا تھا۔ اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے کے پی ہاؤس کو سیل کیا تھا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیے سی ڈی اے کا ایکشن، خیبرپختونخوا ہاؤس کے مختلف بلاکس سیل کردیے

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد پہنچے اور کے پی ہاؤس میں منتقل ہوگئے تھے۔ بعد ازاں ان کی گمشدگی اور گرفتاری کی متضاد اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

بعدازاں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اچانک خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں جا پہنچے جہاں انہوں نے ایوان کو بتایا کہ وہ گزشتہ شب کہاں تھے۔

یہ بھی پڑھیے پولیس نے جب چھاپہ مارا تو علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس سے نکل گئے تھے، محسن نقوی

علی امین گنڈاپور نے کہا’ میں کل رات خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہی تھا، آئی جی اسلام آباد نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی، اور مجھے گالی دی کہ کہاں ہے وزیراعلیٰ!

وزیراعلیٰ نے کہاکہ آئی جی نے 4 ریڈ ماریں لیکن میں خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہونے کے باوجود ان کو نہیں مل سکا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی ہاؤس میں تعینات ڈی ایس پی کو بٹ مارے گئے، یہ آئی جی اسلام آباد سیاسی غنڈہ بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے علی امین گنڈاپور کی خیبرپختونخوا ہاؤس سے فرار ہونے کی حقیقت آشکار

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جب خیبرپختونخوا ہاؤس سے لاپتا ہونے کی خبریں آئیں اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ انہیں وفاقی حکومت نے گرفتار کیا ہے، اس کے بعد وفاقی حکومت نے کہا تھا کہ وہ ہمارے کسی ادارے کے پاس نہیں، تاہم آج انہوں نے خود منظر عام پر آکر بتا دیا کہ وہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہی روپوش تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟