آئی فون 16 پاکستان میں کتنے کا ہے اور اس پر کتنا ٹیکس لگ رہا ہے؟

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے رواں برس 9 ستمبر کو آئی فون 16 سیریز سمیت نئی پروڈکٹس متعارف کرائی گئی تھیں۔ کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی سیریز میں آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئی فون 16 پرو کی قیمت 999 ڈالرز سے جبکہ پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے اور آئی فون 16 کے ماڈلز 20 ستمبر سے مارکیٹ میں فروخت ہونا شروع ہوگئے تھے۔

پاکستان میں آئی فون 16 کی کیا قیمت ہے، اس حوالے پاکستان میں ایپل کے مجاز ڈسٹری بیوٹر ’مرسینٹائل‘  نے اپنی ویب سائٹ پر تفصیلات جاری کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے آئی فون 16 میں کیا خاص بات ہے؟

مرسینٹائل کی ویب سائٹ پر آئی فون 16 سیریز کے تمام نئے ماڈلز کی قیمتوں  کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق آئی فون 16 پرو کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے، 256GB ویرینٹ 4 لاکھ 98 ہزار 500 روپے، 512GB ویرینٹ 5 لاکھ 78 ہزار 500 روپے جبکہ 1 ٹیرا بائٹ ویرینٹ کی قیمت 6 لاکھ 58 ہزار روپے ہے۔

آئی فون 16 پرو میکس کے 256 جی بی ویرینٹ کی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہے، آئی فون 16 پرو میکس کا 512 جی بی ویرینٹ 6 لاکھ 18 ہزار 500 روپے اور 1 ٹیرا بائٹ ویرینٹ کی قیمت 6 لاکھ 98 ہزار 500 روپے ہے۔

اسی طرح، آئی فون 16 کی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار سے شروع ہو کر 4 لاکھ 85 ہزار تک جاتی ہے۔ جبکہ آئی فون 16 پلس کی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 500 روپے سے شروع ہو رہی ہے جو ویرینٹ کے حساب سے 5 لاکھ 24 ہزار روپے تک جاتی ہے۔ موبائل فونز کی معلومات سے متعلق ویب سائٹ ’فون ورلڈ‘ کے مطابق، پی ٹی اے سے رجسٹر کرانے کے لیے آئی فون 16 سیریز کے تمام ماڈلز کے لیے درج ذیل کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی کرنا ضروری ہے:مرسینٹائل کے آئی فونز میں پی ٹی اے ٹیکس پہلے سے شامل ہوتا ہے۔ صارفین پی ٹی اے ٹیکس کی ادائیگی 2 طریقوں ، بذریعہ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کے ذریعے کرسکتے۔ پاسپورٹ کے ذریعے ادائیگی کے لیے حال ہی میں سفر کرنے کی تاریخ کا ثبوت موجود ہونا ضروری ہے۔ پی ٹی اے ٹیکس شناختی کارڈ کی نسبت پاسپورٹ کے ذریعے ادائیگی میں کم ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر اسرائیلی انفلوئنسر کی ویزا منسوخ کر دیا

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

کیا واشنگٹن ایران کے خلاف غیر محفوظ راستے پر قدم رکھنے والا ہے؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟