رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ جعل سازی اور دھمکانے کے مقدمہ سے بری

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ  سمیت دیگر ملزمان کو جعل سازی اور دھمکانے کے ایک مقدمہ سے بری کردیا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے حلیم عادل شیخ اور دیگر کو متعلقہ مقدمے سے بری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا ڈرائیور قتل کردیا گیا

ملزمان کے خلاف جعلی سوسائٹی کی مد میں 6 کروڑ روپے وصولی اور دھمکیاں دینے کا الزام تھا اور جس کا مقدمہ حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف مقدمہ ملیر میمن گوٹھ تھانے میں درج تھا۔

عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ان کیخلاف ذاتی رنجش کی بنیاد پر بنائے گئے مقدمات ایک ایک کرکے ڈھیر ہوتے جائیں گے، انہوں نے جعل سازی کے مقدمہ سے بریت کے فیصلے کو حق کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ فتح بالآخر پوری تحریک انصاف کی ہوگی۔

مزید پڑھیں: قید کے دوران پی ٹی آئی چھوڑنے اور عمران خان کے خلاف بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عمران خان کی صحت کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات اور ان کے وکیل انتظار پنجوتھا کی جانب سے درخواست دائر کرنے کے بعد ان کی حراست پر بھی تشویش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp