خیبر پختونخوا میں مزید 4 خوارج کا صفایا

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں 9 اور 10 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز کی طرف سے کی گئی 2 علیحدہ کارروائیوں میں 4 خوارج مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات: غیرملکی سفیروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2خوارجی ہلاک، آئی ایس پی آر

 آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق 9 اکتوبر کو سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے عام علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

ایک اور آپریشن 10 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل کے عمومی علاقے میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دستوں نے خوارج کے مقام کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں مزید 2 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیرستان: پاک آرمی اور خوارج کے درمیان فائرنگ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 5 جوان شہید

ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے تھے۔

علاقے کو ایک ایک خارجی سے پاک کرنے کے لیے صفائی مہم جاری ہے کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp