قومی سلیکشن کمیٹی مکمل تبدیل ہونے سے متعلق خبریں، کون سے نئے نام شامل ہیں؟

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی از سرِنو تشکیل دینے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے نئے ناموں میں علیم ڈار، اظہرعلی اور عاقب جاوید کو شامل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک پی سی بی نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن جلد سلیکشن کمیٹی کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ سابق کرکٹر اور سابق آئی سی سی امپائر علیم ڈار بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی نے بابر اعظم کا کپتانی سے استعفیٰ منظور کرلیا

رپورٹس کے مطابق کمیٹی میں حسن چیمہ ڈیٹا اینالسٹ کے طور پر شامل ہوں گے، اس کے علاوہ سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو کنوینر، اور سابق کپتان اظہر علی کو یوتھ ڈیولپمنٹ کی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ محمد یوسف نے 2 ہفتے قبل سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور چیئرمین پی سی بی نے چند روز قبل سلیکشن کمیٹی ازسر نو تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، گرین شرٹس کے دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔

مزید پڑھیے: قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

دوسری جانب سابق کرکٹر سلیم یوسف کو 7ماہ بعد ہونے والے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کا مینجر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے اظہر علی، عاقب جاوید، مشتاق احمد، اور سلیم یوسف کے ساتھ ابتدائی مشاورت گزشتہ ہفتے ہوئی تھی، اس سے قبل عاقب جاوید نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بھی فرائض نبھا چکے ہیں۔ تاہم، اسد شفیق بطور سلیکٹر کام جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل