لاہور: ای چالان میں سینچری کرنے والے کار ڈرائیور پر کتنا جرمانہ عائد کیا گیا؟

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ای چالان میں سینچری مکمل کرنے والی کار کے ڈرائیور کو 51ہزار 800روپے جرمانہ عائد کردیا۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کرکرنا ہوگی۔ مال روڈ پر 108 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو دھرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں 67 بار ای چالان شدہ پراڈو پکڑی گئی، کتنا جرمانہ ہوا؟

انہوں نے کہا کہ کار ڈرائیور نے80مرتبہ ٹریفک سگنل، 19مرتبہ لین لائن، 9مرتبہ سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کی۔ مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹیمیں موجود ہیں۔

عمارہ اطہر نے بتایا کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز سے مستفید نہیں ہوسکتے۔ ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ویری فیکشن و دیگر 14 سہولیات میسر نہیں ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی پنجاب اور پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا ہے، ای چالان سے بچنے کے لیے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ای چالان کا قانون نہ ہونے کے باوجود 85 لاکھ سے زائد چالان کیسے کیے گئے؟

گاڑی کی نمبر پلیٹس پر کالے پیپر اور ہندسے غیر واضح کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، منعظم ٹریفک کے لیے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔

عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ کیمروں کی مدد سے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ، مانیٹرنگ اور سرویلنس کو یقینی بنایا جارہا ہے، بہترین ٹریفک مینجمنٹ کے لیے سیف سٹی سے زیادہ سے زیادہ استفاده حاصل کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کی ایران کو مزید شدت سے حملوں کی دھمکی، تہران کا جواب دینے کا اعلان، مذاکرات سے انکار

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 2 جہاز بھی پورٹ قاسم پر لنگر انداز

رجب بٹ کا اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد نیا بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟