دھرنوں کی سیاست نقصان دہ، پیٹرول بم اور گالم گلوچ جنونی جتھے کا وتیرہ بن چکا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں کی سیاست نے ملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا، حال ہی میں ایک صوبے کی طرف سے وفاق پر لشکر کشی کی گئی، جو غیرآئینی اور غیرقانونی اقدام تھا۔ ایک طرف ملکی ترقی اور دوسری جانب جتھے وفاق پر چڑھائی کررہے ہیں، پیٹرول بم اور گالم گلوچ جنونی جتھے کا وتیرہ بن چکا ہے۔

اسلام آباد پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں دھرنوں کی سیاست کا آغاز 2014 سے ہوگیا تھا جب ڈی چوک میں فسادیوں نے دھرنے دیے اور وہاں قبریں کھودی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں سیاسی مخالفین کو قومی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی، وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف نے کہاکہ 2014 میں چینی صدر نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن فسادیوں کے احتجاج کی وجہ سے انہیں دورہ منسوخ کرنا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ فسادیوں کی بدترین خواہش تھی کہ لاشیں گریں اور یہ آگ ملک بھر میں پھیلے لیکن اسلام آباد پولیس اور رینجرز نے ایسی تمام سازشیں ناکام بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان پولیس میں اصلاحات لائی جارہی ہیں، اگر خیبرپختونخوا کو وفاق کی کسی بھی مدد کی ضرورت ہے تو اس کے لیے حاضر ہیں۔

اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں وفاق کے برابر کرنے کا اعلان

وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب کے برابر کرنے کا اعلان کردیا، اس کے علاوہ انہوں نے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کے افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کے شہید ہونے والے 64 افسران اور جوانوں میں سے صرف 20 کو شہدا پیکج ملا تھا، اب رہ جانے والے 44 شہدا کو پیکج جلد مل جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ سیف سٹی کو سمارٹ سٹی بنانے کے لیے میری بات ہوچکی ہے، وزیر داخلہ سے امید ہے ان تمام منصوبوں عملی جامہ پہنانے کے لیے کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس کو میڈلز دینے کا منصوبہ بھی بحال کردیا گیا ہے، اور تمام کیسز یکسو کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کا پولیس سپاہی عبدالحمید شاہ شہید کو خراج عقیدت پیش

انہوں نے حال ہی میں احتجاج کے دوران شہید ہونے والے پولیس سپاہی عبدالحمید شاہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد پولیس کے تمام افسروں اور جوانوں کی بہادری قابل تعریف ہے۔

یہ بھی پڑھیں پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کی ذمہ داری نبھائی، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر اسلام آباد پولیس میں افسران اور جوانوں کی کمی ہے تو فی الفور میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر پہلی بیوی کو مہر کی رقم فوری ادا کرنے کا پابند ہوگا، لاہور ہائیکورٹ

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟