جاپانی تنظیم نیہون ہیدانکیو نے امن کا نوبل انعام اپنے نام کرلیا

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ایٹمی حملوں میں بچ جانے والے جاپانی تنظیم نیہون ہیڈانکیو نے امن کا نوبل انعام اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیمسٹری نوبل انعام 2024 کن 3 سائنسدانوں کے نام رہا؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیہون ہیڈانکیو ان جاپانی شہریوں کی تنظیم ہے جو ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر کیے گئے امریکی ایٹمی حملوں میں بچ گئے تھے۔

جاپانی تنظیم کو سال رواں نوبل امن انعام جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے خلاف کوششوں پر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: 3 سائنسدانوں کو کیمسٹری کا نوبل انعام برائے 2023 کیوں دیا گیا؟

اے پی پی کے مطابق ناروے کی نوبل کمیٹی کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے کہا ہے نوبل کمیٹی تمام زندہ بچ جانے والوں کو عزت دینا چاہتی ہے جنہوں نے جسمانی تکلیف اور دردناک یادوں کے باوجود، امن کے لیے امید رکھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp