کیمسٹری نوبل انعام 2024 کن 3 سائنسدانوں کے نام رہا؟

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیمسٹری میں نوبل انعام 2برطانوی اور ایک امریکی سائنسدان کو دیا گیا، برطانوی سائنسدان ڈیمس حسابس، جان ایم جمپر اور امریکی ڈیوڈ بیکر کو دیا گیا۔ امریکی سائنسدان ڈیوڈ بیکر کو نئی طرزکی مصنوعی پروٹین بنانے پرنوبل انعام دیا گیا جبکہ ڈیمس حسابس اور جان ایم جمپر کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے ماڈل متعارف کرانے پر نوبل انعام دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال امریکا کے 3 کیمیا دانوں کو مشترکہ طور پر نوبل انعام کا حقدار قرار دیا گیا تھا۔ پچھلے سال کیمسٹری کا نوبل انعام مشترکہ طور پر مونگی جی بوینڈی، لوئس ای بروس اور الیکسی آئی ایکیموف کو کوانٹم نقطوں کی دریافت اور ترکیب پر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: 3 سائنسدانوں کو کیمسٹری کا نوبل انعام برائے 2023 کیوں دیا گیا؟

کیمسٹری میں 2024 کا نوبل انعام ڈیوڈ بیکر کو کمپیوٹیشنل پروٹین ڈیزائن کے لیے، ڈیمس حسابس اور جان ایم جمپر کے ساتھ پروٹین کی ساخت کی پیشگوئی کے لیے دیا گیا۔

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے بدھ 9اکتوبر کو اعلان کیا کہ سائنسدانوں نے کامیابی کے ساتھ کمپیوٹیشنل پروٹین ڈیزائن اور پروٹین کی ساخت کی پیشگوئی کے لیے اشتراک کیا تھا۔

خیال رہے نوبل انعام جیتنے والوں کے اعلانات کا سلسلہ ایک ہفتے سے شروع ہے۔ وکٹر ایمبروس اور گیری رووکون کو مائیکرو آر این اے پر تحقیق کرنے پر فزیالوجی یا طب میں نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔ مائیکروآر این اے کی بنیادی دریافت نے جین ریگولیشن کا ایک نیا اور غیر متوقع طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 3 سائنسدانوں کو کیمسٹری کا نوبل انعام برائے 2023 کیوں دیا گیا؟

واضح رہے طبیعیات کا نوبل انعام جس کا اعلان 8 اکتوبر کو ہوا، جان ہاپ فیلڈ اور جیفری ہنٹن کو مصنوعی اعصابی نیٹ ورک کے ساتھ مشین لرننگ پر کام کرنے پر دیا گیا۔ لٹریچر، پیس اور اکنامک سائنسز پرائز کے فاتحین کا اعلان بالترتیب 10 اکتوبر، 11 اکتوبر اور 14 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم