’پیسے دے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی پر جھوٹا مقدمہ درج کروا سکتا ہوں‘

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی رکن کرنل ریٹائرڈ شعیب امیر نے ڈی پی او لیہ کو کرپٹ ترین قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈی پی او لیہ کو پیسے دے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی پر جھوٹا مقدمہ درج کروا سکتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کرنل ریٹائرڈ شعیب امیر نے کہا کہ ہمیں دیوار میں چنوایا جا رہا ہے کہیں ایسا نہ ہو آپ کو دیوار میں چنوا کر اوپر سے فائرنگ ریُنج کروا دیں، ڈی پی لیہ کرپٹ ترین افسر ہیں، اگر کہیں تو وہ پیسے دے کر اسپیکر پنجاب اسمبلی پر جھوٹا مقدمہ درج کروا سکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی ایکٹوازم نے پارلیمانی حقوق سلب کیے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

وزیر قانون صہیب بھرتھ نے پی ٹی آئی رکن کو جواب میں کہا کہ ہم نے بڑی بڑی باتیں نہیں کرنی 100 200 فیصد بھی نہیں ہوا, یاد ہے ہمارے ساتھ کیا کیا ہوتا رہا، سیاسی کارکنان برابر ہوتے ہیں جب سرگودھا میں ہمارے کارکنوں کو اٹھانے پر بات کی تو راجہ بشارت نے کہا کہ پتہ نہیں کون ن لیگ کے ورکرز کو اٹھا کر لے گئے۔

اسپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ سیاسی کارکن یا چادر چار دیواری کو پامال کیا گیا تو اس پر بات کریں گے، یا جلائو گھیرائو ہوسکتا ہے یا 9 مئی ہو سکتی ہے یا کسی نے قانون میں ہاتھ میں لے لیا تو کچھ نہیں کہہ سکتا، ڈی پی او نے زیادتی کی سیاسی ورکر تھے پیٹرول بم نہیں بنا رہے تھے تو پھر اس کو دیکھیں گے۔

پی ٹی آئی کے گرفتار ایم پی ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی کے گرفتار ایم پی ایز کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی کی گرفتاری پر افسوس ہے پولیس کو بتا دیا کہ گرفتاری سے پہلے بتانا ہے کیوں گرفتار کررہے ہیں، 4 سے 5 ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے اس کے باوجود رہا کیوں نہ ہوئے؟ احسن ریاض کا معاملہ وزیر قانون دیکھیں گے۔

’بانی پی ٹی آئی کی تصویر والے بینرز پنجاب اسمبلی میں لانے پر پابندی‘

ن لیگی رکن اسمبلی احمد احسن اقبال نے ایوان میں بانی پی ٹی آئی کی تصاویر پر مبنی بینرز پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جو رولز میں ترمیم کی گئی اس کے مطابق نعروں یا بانی پی ٹی آئی کی تصاویر پر مبنی بینرز ایوان میں لانے کی پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عسکری اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے ثبوت کے ساتھ پکڑے گئے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

احمد احسن اقبال اگر بینرز ایوان سے باہر نکال دیں گے تو حکومتی بینچز اس کی حوصلہ افزائی کریں گے، 80 فیصد قوانین وہ بنائے گئے ہیں جس کا فائدہ براہ راست اپوزیشن کو زیادہ ہوگا

احمد احسن اقبال کے اعتراض پر اپوزیشن اراکین بانی پی ٹی آئی کی تصاویر والے بینرز ایوان سے باہر لے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ماہرنگ بلوچ کے لیے نوبل امن انعام کی نامزدگی میں اسرائیل اور بھارت کی دلچسپی

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی