حنا دلپذیر کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے برنس روڈ کی نیلوفر، قدوسی صاحب کی بیوا اور بلبلے جیسے مشہور ڈرامے کیے ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں اس بارے میں بات کی کہ کس طرح باصلاحیت فنکاروں کے ساتھ انڈسٹری کی طرف سے برا سلوک کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مومو‘ کے کردار کو کسی دوسری جگہ پرفارم نہ کرنے کی پابند ہوں، حنا دلپزیر کا انکشاف
حال ہی میں وہ وصی شاہ کے شو میں مہمان شریک تھیں جہاں انہوں نے فنکاروں کے ساتھ بدسلوکی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں انہیں کبھی بھی وہ حق نہیں دیا گیا جس کی وہ حقدار تھیں لیکن وہ کوئی تلخ انسان نہیں ہیں اور اپنے پاس جو کردار ہیں انہیں 100 فیصد دینے پر یقین رکھتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہیں ایک بار ایک ایوارڈ شو کے لیے بیرون ملک بلایا گیا تھا، جہاں ان سے ایوارڈ حاصل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن بعد میں یہ ایوارڈ کسی اور کو دے دیا گیا، یہ توہین آمیز اور ایسی چیز تھی جسے وہ نہیں بھولے گیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ عائشہ عمر اور ان کی ہمشکل میں فرق کرسکتے ہیں؟
حنا دلپذیر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے ان کا شو قدوسی صاحب کی بیوا دیکھا اور انہیں اپنے کام کی تعریف کرنے کے لیے بلایا۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کی ایک ہندوستانی فلم کے لیے بھی بات بات چل رہی تھی لیکن دونوں ملکوں کی سیاست کی وجہ سے وہ یہ پراجیکٹ نہ کرسکیں، اب اگر کوئی آفر آئی تو ضرور کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ’پر وہ چھوٹی سی الھڑ سی لڑکی کہاں‘
بلبلے میں کردار کی طرح آپ حقیقی زندگی میں بھی دوستوں کے نام بھول جاتی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں حنا دلپذیر نے کہا کہ وہ دوستوں کے نام کبھی نہیں بھولتی مگر جن لوگوں کے ساتھ کبھی کبھار ملتی ہیں ان کے نام بھول جاتی ہیں۔
’یہ سب نارمل لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے، میں پھر بلبلے کا فارمولا، دیکھو سلیم بھائی، نہیں نہیں ساجد، ارے سوری، تو یوں ذرا برہم رکھوا دیتی ہوں۔‘