صدر آصف زرداری اور روسی صدر کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر آصف زرداری کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ترمانستان میں ایک غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگور جملوں کا تبادلہ ہوا۔

یہ سائیڈ لائن ملاقات ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں بین الاقوامی فورم کے موقعے پر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، صدر آصف زرداری

دونوں صدور نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں کے درمیان خوشگوار جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔

اس موقعے پر دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

قبل ازیں صدر مملکت سے ترکیہ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان قرطولمس نے جمعہ کو بین الاقوامی فورم ’وقت اور تہذیبوں کا باہمی تعلق: امن و ترقی کی بنیاد‘ کے موقعے پر ملاقات کی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیے: گوادر بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا وسطی ایشیائی ملک ترکمانستان، جلد پاکستان سے معاہدے پر دستخط کرے گا

صدر مملکت نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ریل روابط بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون، عوامی رابطوں کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کے لیے دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے اور وفود کے تبادلوں پر زور دیا اور کہا کہ ترکیہ پاکستان اور مسلم دنیا کا عظیم اور مخلص دوست ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ترکیہ مسلم امہ کو درپیش مسائل پر اصولی موقف اختیار کرتا اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھاتا آیا ہے۔

ملاقات میں فلسطین اور لبنان کی سنگین انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلم دنیا کی جانب سے مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ ترکیہ ایک اقتصادی طاقت بننے کے راستے پر گامزن ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ترکیہ کی کامیابی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی