گوادر بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا وسطی ایشیائی ملک ترکمانستان، جلد پاکستان سے معاہدے پر دستخط کرے گا

منگل 17 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکمانستان چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا وسطی ایشیائی ملک ہوگا۔ حکام کے مطابق گوادر بندرگاہ سی پیک کے مرکز میں واقع ہے، جو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا ایک حصہ ہے جس کے تحت بیجنگ نے پاکستان میں انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں میں 60 بلین ڈالر سے زیادہ کا وعدہ کیا ہے۔

اے پی پی کے مطابق اس کا مقصد پاکستان میں سڑکوں، ریلوے، پائپ لائنوں اور بندرگاہوں کے نیٹ ورک کے ذریعے چین کو بحیرہ عرب سے جوڑنا اور اسلام آباد کو اپنی معیشت کو وسعت دینے اور جدید بنانے میں مدد کرنا ہے۔ پاکستان اور ترکمانستان جلد ہی اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کریں گے۔

مزید پڑھیں:مخالفین کا ایجنڈا ناکام، چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کا گوادر کا دورہ

رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت نے سی پیک کے تحت گوادر پورٹ اور ترکمان باشی پورٹ کے درمیان معاہدے کے مسودے کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ پاکستان اور ترکمانستان پہلے ہی مختلف مشترکہ منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، جن میں ترکمانستان۔افغانستان ۔پاکستان۔بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن، ریل ٹریک اور فائبر کنیکٹیویٹی شامل ہیں، تاکہ جنوبی اور وسطی ایشیا کو ملایا جا سکے۔

پاکستان اپنی سٹریٹجک جیو پولیٹیکل پوزیشن سے فائدہ اٹھانے اور وسطی ایشیائی ممالک کو باقی دنیا کے ساتھ جوڑنے والے ایک اہم تجارتی اور ٹرانزٹ حب کے طور پر اپنے کردار کو بڑھانے کی امید رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار