بھارت کا ٹی20 کرکٹ کا دوسرا بڑا اسکور، بنگلہ دیش کو 133 رنز سے شکست

اتوار 13 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شہر حیدر آباد میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 133 رنز سے شکست دیدی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 297 رنز اسکور کیے، میزبان ٹیم کی جانب سے اوپننگ بلے باز سنجو سیمسن نے سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 8 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر 111 رنز بنائے۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اور ہارڈک پانڈیا نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے بالترتیب 75 اور 47 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی، بھارت کی جانب سے روی بشنوئی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے اپنا آخری ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے محمود اللہ نے 8 رنز اسکور کیے اور ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں بھارت کی نسبت کئی گنا زیادہ محبت ملی، ڈاکٹر ذاکر نائیک

میچ میں فتح کے ساتھ بھارت نے 3 میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی، سنجو سیمسن کو سینچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین جبکہ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا کو مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بھارت نے میچ میں مجموعی طور پر ایک ٹی20 اننگ میں سب سے زیادہ 25 چوکے اور 18 اوورز تک 10 رنز یا اس سے زائد کی اوسط سے اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ یاد رہےکہ ٹی20 میں سب سے زیادہ 314 رنز بنانےکا ریکارڈ نیپال کے پاس ہے جو اس نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں منگولیا کے خلاف بنائے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

چترال حملے میں ملوث طالبان لیڈر ٹی ٹی پی کنٹرول کمیشن کا سربراہ مقرر

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟