قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن پر مریم نواز نے کیا پیغام دیا؟

اتوار 13 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے شعور، تیاری اور مؤثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت عوام کے تحفظ کے لیے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہنگامی حالات کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں ایئرایمبولینس اور موٹر وے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیول وار کالج کے وفد کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر مفصل بریفنگ

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کے کنٹرول رومز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد آفات کے خطرات سے پہلے مؤثراقدامات کرکے عوام کو محفوظ بنانا ہے۔ بہترین ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے کمیونٹی کی شراکت داری اور آگاہی مہم کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا لاہور کو 3 دن کے اندر صاف ستھرا کرنے کا حکم

مریم نواز نے کہا کہ قدرتی آفات کےخطرات کم کرکے آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب