سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز کا اجلاس، چیئرمین پی سی بی نے کیا ہدایات دیں؟

اتوار 13 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز کا اجلاس ہوا، اجلاس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مینٹورز سے علیحدہ میٹنگ کی۔ اجلاس میں ٹیم کی کارکردگی اور فٹنس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں متوقع تبدیلیوں سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آگاہ کیا، نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کا عمل رواں سیریز کے اختتام تک مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ میں 2 نئے اسپنرز کھلانے، اور بابر اعظم کو آرام دینے کا امکان

اجلاس میں کھلاڑیوں کی فٹنس کو بھی رواں سیریز کے اختتام  تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پچز کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سلیکشن کمیٹی کے اراکین اور مینٹورز نے بھی تجاویز دیں۔

دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں، پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج 3گھنٹے پریکٹس کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مکی آرتھر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور کھلاڑیوں کی ناکامی کی اصل وجہ بتا دی؟

واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 15 اکتوبر کو ملتان میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو 3ٹیسٹ میچزکی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟