اسلام آباد پولیس نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ غیرملکی وفود کی آمدورفت کے دوران ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔
عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس دوران اضافی وقت کے ساتھ سفر کریں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔
ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس سڑکوں پر موجود ہوگی تاکہ شہریوں کی سہولت اور رہنمائی کی جا سکے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق غیرملکی وفود کی آمد رفت کی وجہ سے سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت ہیں، ریڈ زون اور اطراف ماسوائے سرکاری گاڑیوں کے ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لیے ریڈ زون اور اطراف غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
ترجمان نے کہاکہ مزید معلومات کے لیے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس کے وٹس ایپ چینل اور سوشل میڈیا پیجز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔














