آئین میں 24 ترامیم کی تجاویز پر مشتمل جے یو آئی کا مجوزہ آئینی مسودہ منظر عام پر آگیا

اتوار 13 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئین میں ترمیم کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں بلاول بھٹو کی جانب سے پیپلز پارٹی کی مجوزہ آئینی ترامیم انٹرنیٹ پر شائع کرنے کے بعد اب جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مجوزہ ترمیمی ڈارفٹ بھی منظر عام پر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم میں ساتھ دینے والے غیرحکومتی اراکین کو 50 کروڑ کی آفر ، پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے مجوزہ ترمیمی  ڈرافٹ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی میں پیش کیا گیا۔

مجوزہ ترمیمی مسودے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام نے آئین کے آرٹیکل 38، آرٹیکل 175 اے، آرٹیکل 243، آرٹیکل 230 اور آرٹیکل 203 میں ترامیم تجویز کی ہیں۔

سود کے خاتمے کا مطالبہ

اس ترمیمی مسودے میں تجویز کیا گیا ہے کہ یکم جنوری 2028 سے تمام اقسام کا سود کر دیا جائے اور چاروں صوبائی اور دونوں ایوانوں میں متعارف ہونے والی کسی بھی قانون سازی کی اسلامی نظریاتی کونسل سے منظوری لازمی قرار دی جائے۔

جمعیت علمائے اسلام کی مجوزہ ترامیم کے مطابق ملک میں اسلامی مانیٹری پالیسی سسٹم متعارف کرایا جائے۔ مجوزہ ترامیم میں  19ویں ترمیم کے مکمل خاتمے اور 18ویں ترمیم کی مکمل بحالی کی تجویز بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو نے حکومت کا تیار کردہ آئینی ترمیم کا مسودہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

جمعیت علمائے اسلام کی مجوزہ ترامیم کے مطابق آئینی بینچ کو آئینی تنازعات یا تشریح کا اختیار ہوگا۔ اس مجوزہ ترامیمی مسودے میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں آئینی بینچ تشکیل دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

مجوزہ مسودے میں سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت 5 سینیئر ججز پر مشتمل بینچ بنانے سمیت ہائی کورٹس میں چیف جسٹس سمیت 3 سینیئر ججز پر مشتمل آئینی بینچ بنانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم : جے یو آئی کے بغیر حکومت کے نمبر پورے ہونا شرمناک ہوگا، کامران مرتضی

جمعیت علمائے اسلام کی مجوزہ ترمیمی مسودے کے مطابق صوبائی آئینی بینچ کے فیصلوں کے خلاف اپیل سپریم کورٹ آئینی بینچ میں ہوگی۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام نے اپنا مجوزہ مسودہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی میں پیش کر دیا ہے۔

جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی کے مطابق پیپلز پارٹی اور ہمارے ڈرافٹ میں صرف آئینی عدالت اور بینچ کا فرق ہے۔ باقی کسی نکتے پر ہمیں اعتراض نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر اسرائیلی انفلوئنسر کی ویزا منسوخ کر دیا

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

کیا واشنگٹن ایران کے خلاف غیر محفوظ راستے پر قدم رکھنے والا ہے؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟