بلاول بھٹو نے حکومت کا تیار کردہ آئینی ترمیم کا مسودہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

اتوار 13 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنا آئينی ترامیم کا مجوزہ مسودہ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر شیئر کردیا، اور لکھا کہ سیاسی جماعتوں کے وسیع تر اتفاق رائے کی بنیاد پر مشترکہ مسودے کے لیے پرامید ہيں اور وہ ترامیم کا مسودہ بہتر کرنے کے لیے بامعنی عوامی ردعمل کا خیر مقدم کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر پوسٹ میں مسودہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میثاق جمہوریت کے نامکمل عدالتی اصلاحات کے ایجنڈے کو مکمل کرنے کی تجاويز ہیں، وہ تمام وفاقی اکائيوں کی یکساں نمائندگی کے ساتھ آئينی عدالت کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہيں۔

مزید پڑھیں: فرد واحد کے پاس سب اختیارات مسائل کی وجہ ہیں، سب اداروں کی مضبوطی چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وہ ججز کی تعیناتی کے عمل میں پارلیمنٹ، عدلیہ اور قانونی برادری کو برابری کا درجہ دیتے ہیں۔ متفقہ مسودہ تیار کرنے کے لیے اپوزيشن کی جماعت جے یو آئی سے بات چیت کررہے ہیں، سیاسی جماعتوں کے وسیع تر اتفاق رائے کی بنیاد پر مشترکہ مسودے کے لیے پرامید ہيں۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ ترامیم کا مسودہ بہتر کرنے کے لیے بامعنی عوامی ردعمل کا خیر مقدم کریں گے۔ اس سے قبل بلاول بھٹو نے اپنی پارٹی کی تجویز کردہ وفاقی آئینی عدالت کو بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کا خواب بھی قرار دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا تھا کہ وفاقی آئینی عدالت کی تجویز سب سے پہلے قائداعظم نے پیش کی، قائداعظم نے 27 اکتوبر 1931 کو لندن کی گول میز کانفرنس میں وفاقی آئینی عدالت کی تجویز پیش کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘