سوزوکی ایوری پاکستان میں لانچ کر دی گئی، قیمت کتنی ہے؟

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، سوزکی موٹرز نے بالاآخر پاکستان میں اپنی گاڑی ’سوزوکی ایوری‘ بھی متعارف کرا دی ہے جو جدید سیفٹی فیچرز سے مزین ہے اور زیادہ اسپیس اور بہترین فیول ایفیشنسی فراہم کرتی ہے۔ سوزوکی ایوری کو دور جدید میں ڈرائیونگ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی الیکٹرانک کار انڈسٹری کی پاکستان میں لانچنگ سے عام شہریوں کو کتنا فائدہ پہنچے گا؟

سوزوکی ایوری کے ماڈلز اور قیمتیں

سوزوکی ایوری کے درج ذیل 2 ویرینٹس متعارف کرائے گئے ہیں:

ایوری VX، جس کی قیمت 27 لاکھ 49 ہزار روپے ہے

ایوری VXR، جس کی قیمت 27 لاکھ 99 ہزار روپے ہے

سوزوکی ایوری کتنے رنگوں میں دستیاب ہے؟

سوزوکی ایوری کے دونوں ویرینٹس درج ذیل خوبصورت رنگوں میں دستیاب ہے:

سولڈ وائٹ

منرل گرے

سلکی سلور

سپر بلیک پرل

یہ بھی پڑھیں: اب آپ ہنڈائی سینٹا اور سوناٹا آسان اقساط پر بھی حاصل کرسکتے ہیں

سوزوکی ایوری کی اہم خصوصیات:

انجن: بہترین کارکردگی والا 660 سی سی ویرییبل والو ٹئمنگ انجن

فیول ایفیشنسی: شہر ہو یا ہائی وے، بہترین فیول ایفیشنسی دے

ٹرانسمشن: 5 اسپیڈ مینوئل ٹرانسمشن کے ساتھ دستیاب

سیفٹی فیچرز: ایئر بیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS) اور الیکٹرونک بریک فورس ڈسٹریبیوشن (EBD)

انٹیریئر: کھلا کیبن، آرام دہ اور فولڈنگ سیٹس، پسنجر اور کارگو دونوں مقاصد کے لیے

بریکس: فرنٹ ڈسک اور ریئر ڈرم بریکس

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: جانوروں کے لیے مسیحا کی حیثیت رکھنے والے پاکستانی نژاد کی موت پر سوگ کی فضا

ویرات کوہلی کا نیا اعزاز، ون ڈے کرکٹ کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

خود کشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر

پاک افغان مذاکرات، میری خوش فہمی نہ ہو لیکن مجھےان میں امن نظر آیا تھا، خواجہ آصف

پاک-قازقستان مشترکہ جنگی مشق ’دوستارم۔فائیو‘ کی اختتامی تقریب، اسپیشل فورسز کی شرکت

ویڈیو

سعودی فلم فورم 2025: ریاض میں تیسرے ایڈیشن کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے