پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم سمیت 4 ٹاپ کھلاڑیوں کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سیریز کے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اہم کھلاڑیوں کی موجودہ فارم اور فٹنس کو دیکھتے ہوئے سیلیکٹرز نے بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین آفریدی کو آرام کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیلیکٹرز نے ان 4 کھلاڑیوں کی جگہ وکٹ کیپر حسیب اللہ، لیفٹ آرم آف سپنر مہران ممتاز، بلے باز کامران غلام، فاسٹ بولر محمد علی اور آف سپنر ساجد خان کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔
بابر اعظم کو ڈراپ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین ان کی حمایت میں پوسٹ کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ اس قوم نے کبھی اپنے ہیروز کی قدر نہیں کی انہیں ہمیشہ رسوا ہی کیا ہے۔
This nation never valued its heroes and always disgraced them. 🥺💔pic.twitter.com/Cgv7mTP3n3
— Maaz (@Im_MaazKhan) October 13, 2024
فخر زمان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ انڈیا میں ویرات کوہلی کو اس وقت بھی ڈراپ نہیں کیا گیا تھا جب سنہ 2020 اور 2023 کے درمیان ان کی اوسط 19.33، 28.21 اور 26.5 تھی۔ اگر ہم اپنے بہترین بلے باز اور شاید پاکستان کی تاریخ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کی بات کریں گے تو اس سے ٹیم میں غلط پیغام جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جلد بازی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے اپنے اہم کھلاڑیوں کو محفوظ رکھنا چاہیے نہ کہ ان حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔
It’s concerning to hear suggestions about dropping Babar Azam. India didn’t bench Virat Kohli during his rough stretch between 2020 and 2023, when he averaged 19.33, 28.21, and 26.50, respectively. If we are considering sidelining our premier batsman, arguably the best Pakistan…
— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) October 13, 2024
سلیم خالق نے لکھا کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے، آپ کو کیا لگتا ہے کیا یہی شکست کے ذمہ دار تھے اور اب کیا ٹیم جیت جائے گی ؟
بابر،شاہین اور نسیم کو باہر کر دیاگیا،آپ کو کیا لگتا ہے کیا یہی شکست کے ذمہ دار تھے اور اب کیا ٹیم جیت جائے گی ؟
— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) October 13, 2024
پاکستان کی سابق ویمن کرکٹر جویریہ خان نے لکھا کہ ہم نے کرکٹ کی دنیا میں اپنا مذاق ہی بنوا لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں بابر اعظم جیسے کھلاڑیوں کی عزت نہیں کی جاتی وہاں ایسے کھلاڑیوں کو ہونا ہی نہیں چاہیے۔ کوئی بھی ایتھلیٹ تھکے ہوئے ذہن، ٹانگیں کھینچنے والے ماحول، سوشل میڈیا ٹرائلز اور ہر وقت پرفارمنس کے دباؤ میں پرفارم نہیں کر سکتا۔
انہوں نے مزہد کہا کہ ان چاروں کھلاڑیوں کو آرام کی ضرورت نہیں بلکہ اس نظام کو اپنی ذہنیت کو دوبارہ ری سیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ جویریہ خان کہتی ہیں کہ پاکستان کرکٹ کو اتنا گرتے دیکھ کر بہت مایوسی اور دکھ ہوا۔
We have made a mockery of ourselves in the world of cricket.
Systems that don't respect players like Babar Azam should really not have players like him. No athlete can ever perform with an exhausted mindset, leg pulling, social media trials, and pressure to perform all the…
— Javeria Khan (@ImJaveria) October 13, 2024
وسیم اکرم نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے بابر اعظم کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اگربابر اعظم کے کروڑوں چاہنے والے ہیں تو میں بھی ان میں سے ایک ہوں۔ اگر بابر اعظم کے 10پرستار ہیں تو میں ان میں سے ایک ہوں اور اگر بابر اعظم کا صرف ایک پرستار ہے تو وہ میں ہوں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر دنیا بابر اعظم سے نفرت کرتی ہے تو میں دنیا سے نفرت کرتا ہوں۔
If Babar Azam has a million fans, then I am one of them. If babar azam has ten fans, then I am one of them. If babar azam has one fan, that's me. If babar azam has no fans, I am not alive, If the world hates babar azam , I hate the world. #BabarAzam𓃵
— Wasim Akram🇵🇰 (@Wasi__Akram) October 13, 2024
فیصل رانجھا نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ سلیکٹرز کو یہ ہی نہیں پتہ کہ پاکستان ٹیم گزشتہ 2 سال سے بولنگ کی وجہ سے ہار رہی ہے، باؤلرز نے درجنوں جیتے میچ ہروائے ہماری بیٹنگ کا کوئی مسئلہ نہیں۔ بابر اعظم کو ڈراپ کرنے سے کیا پاکستان میچ جیت جائے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی بھی 3 سال تک جدوجہد کرتا رہے لیکن کیا وہ ٹیم سے ڈراپ ہوئے۔
جن سلیکٹرز کو یہ ہی نہیں پتہ کہ پاکستان ٹیم گزشتہ دو سال سے بولنگ کی وجہ سے ہار رہی ہے باؤلرز نے درجنوں جیتے میچ ہروائے ہماری بیٹنگ کا کوئی مسئلہ نہیں بابر اعظم کو ڈراپ کرنے سے کیا بولنگ میچ جتوانے گی؟
کوہلی تین سال تک struggle کرتا رہا کیا ٹیم سے ڈراپ ہوا؟— Faisal Ranjha (@ranjha001) October 13, 2024
ایک صارف نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے بجائے کسی کی آنکھوں کے تارے اور ہیرے محسن نقوی سے اس قوم کی جان چھڑوائی جائے۔
بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے بجائے کسی کی آنکھوں کے تارے اور ہیرے محسن نقوی سے اس قوم کی جان چھڑوائی جائی
— Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) October 13, 2024
خیال رہے کہ پاکستان کو ملتان میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 47 رنز کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد پی سی بی کی جانب سے نئی سیلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔ نئی سیلیکشن کمیٹی میں سابق فاسٹ بولرز عاقب جاوید، امپائر علیم ڈار، اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق مینیجر حسن چیمہ، اظہر علی اور اسد شفیق شامل ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ سیریز سے قبل بابر اعظم کی جانب سے وائٹ بال فارمیٹ کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔