وزارت داخلہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر اسلام آباد انتظامیہ کو فول پروف سیکیورٹی کے احکامات جاری کردیے۔
وزارت داخلہ نے ایس سی او اجلاس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے لیے چیف کمشنر اسلام اور آئی جی کو مراسلہ لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج، خیبرپختونخوا میں پارٹی لیڈران نے شرکت سے معذرت کرلی
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کسی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاؤن نہیں ہوسکتا۔
وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج یا لاک ڈاؤن سے روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
وزارت داخلہ نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔
واضح رہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی میزبانی کررہا ہے، جس کے لیے غیرملکی مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے عین ایس سی او اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ایس سی او اجلاس کی آڑ میں کارروائی نہیں ڈالنی چاہیے، جماعت اسلامی کا آئینی ترامیم مؤخر کرنے کا مطالبہ
پی ٹی آئی کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اگر انہیں عمران خان تک رسائی نہیں دی جاتی تو احتجاج کی کال واپس نہیں لیں گے۔