چینی وزیراعظم کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے گرمجوشی سے مصافحہ

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچنے والے چینی وزیراعظم لی چیانگ کا آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر پرتپاک استقبال کیا۔

چینی وزیراعظم لیا چیانگ نے بڑی گرم جوشی سے آرمی چیف سے مصافحہ بھی کیا۔یہہ

یہ بھی پڑھیں ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

واضح رہے کہ چین کے وزیراعظم کے لی چیانگ ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

اس دورے کے ذریعے دونوں ممالک میں وسیع اور گہرے تبادلوں کے منتظر ہیں، چینی وزیراعظم

اسلام آباد آمد پر چینی وزیراعظم لی کیانگ نے کہا ہے کہ وہ اس دورے کے ذریعے دونوں ممالک میں وسیع اور گہرے تبادلوں کے منتظر ہیں۔

چینی وزیراعظم لی کیانگ کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان حکومت کے 23ویں اجلاس میں شرکت کرنے پر خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی اپنی اصلاحات اور ترقیاتی کاوشوں کے لیے پرعزم ہے۔

دوسری جانب چینی وزیراعظم لی چیانگ کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں چینی وزیراعظم لی چیانگ کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، اور اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں چینی وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش

تقریب میں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے چینی وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp