چینی وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں چینی وزیراعظم لی چیانگ کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، اور اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

تقریب میں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے چینی وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔

واضح رہے کہ چین کے وزیراعظم کے لی چیانگ ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر بھی نور خان ایئربیس پر موجود تھے۔

چینی وزیراعظم کو پاکستان آمد کے موقع پر بھی 21 توپوں کی سلامی دی گئ اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

اسلام آباد آمد پر چینی وزیراعظم لی کیانگ نے کہا ہے کہ وہ اس دورے کے ذریعے دونوں ممالک میں وسیع اور گہرے تبادلوں کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں دورہ پاکستان کے ذریعے دونوں ممالک میں وسیع اور گہرے تبادلوں کا منتظر ہوں، چینی وزیراعظم

چینی وزیراعظم لی کیانگ کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان حکومت کے 23ویں اجلاس میں شرکت کرنے پر خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی اپنی اصلاحات اور ترقیاتی کاوشوں کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم