آئینی ترامیم اب نہیں تو کب؟ مجھے پیچھے ہٹنے کا کہنے والے خود پیچھے ہٹ جائیں، بلاول بھٹو

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کا قیام بینظیر بھٹو کے چارٹر آف ڈیموکریسی میں شامل تھا، ہم اس وعدے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جو مجھے پیچھے ہٹنے کا کہہ رہے ہیں میں انہیں کہتا ہوں کہ وہ پیچھے ہٹ جائیں۔

کراچی میں بینظیر ہاری کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم میثاق جمہوریت میں کے گئے وعدوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، کوئی جیل میں کہتا ہے کہ اس کا دل نہیں کرتا، موڈ نہیں بنتا تو کیا ہم اپنے قائد کے وعدے بھول جائیں، بینظیر بھٹو شہید کے وعدے پورا کرکے پاکستان بچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میاں نواز شریف اور بلاول بھٹوزرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال

انہوں نے کہا کہ انصاف کے لیے عوام کو عام عدالت کے ساتھ ایک مخصوص عدالت بھی چاہیے جو آئینی حقوق کا کام کرے، چاہتے ہیں چاروں صوبوں کے منصف بیٹھیں اور آئینی سوالات کے جواب دیں، آئینی عدالت کا قیام اب نہیں تو کب؟ جو مجھے کہتے ہیں پیچھے ہٹ جاؤ، میں انہیں کہتا ہوں آپ پیچھے ہٹ جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کا تحفظ کرنے والی عدالت ایک آمر کو اجازت دیتی ہے کہ وہ اپنی مرضی کا آئین بنائے، افتخار چوہدری نے ایسا نظام شروع کیا جس سے عوام کو انصاف تو نہیں ملا، ہم عوام کو جلدی اور فوری انصاف دلوانے کے لیے آئینی عدالت کا قیام چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے حکومت کا تیار کردہ آئینی ترمیم کا مسودہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے چارٹر آف ڈیموکریسی کے ذریعے ہمارے عدالتی نظام میں خامیوں اور عدالتی مسائل کا حل بتایا، بی بی شہید نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس معاہدے پر عملدرآمد کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کے تحت ہی ہم بہت ساری تبدیلیاں لے کر آئے تھے، سی ڈی اے کے ذریعے عوام کو حقوق دلوائے اور ایک آمر سے ملک کی جان چھڑائی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست مسترد کردی

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عوام جو مجھے سن رہے ہیں وہ ملک کے نظام عدل سے مطمئن ہیں یا نہیں؟ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے نظام عدل سے اچھا نظام دنیا میں کہیں نہیں ہے تو پھر ہم اس نظام میں فل اسٹاپ یا کومہ بھی تبدیل نہیں کریں گے اور اسے ایسے ہی چلنے دیں گے۔

’اگر آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کا عدالتی نظام ٹوٹا ہوا ہے اور یہ انصاف نہیں بلکہ ناانصافی کا نظام ہے تو پھر شہید بینظیر بھٹو نے عدالتی نظام میں مسائل کا حل بھی بتایا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی آئین سازی ہوئی جے یو آئی کا اہم کردار رہا، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی نے مل کر آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کیا ہے، آئینی ترامیم جمہوری طریقے سےپارلیمنٹ سے منظور کرائیں گے،

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟