فوج کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، عمران خان

جمعہ 13 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ فوج کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیاں معاف کردوں گا جبکہ اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ ہونے والے سلوک کو بھی معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مجھ پر گولیاں چلانے والوں کو بھی معاف کرنے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فوج کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، کورونا اور پولیو ویکسینیشن کے دوران آرمی کو بہت قریب سے دیکھا ہے اور فوج نے کورونا اور پولیو ویکسینیشن کے لیے قابل قدر کام کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی سوچنا ہو گا کہ ملک گڑھے میں گر چکا ہے اور جس نے پاکستان کو چلانا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نہیں لڑسکتا تاہم اسٹیبلشمنٹ کی سمت کا تعین کرنا ضروری ہے۔ فوج اچھائی کی سب سے بڑی قوت بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ پنجاب کی خواتین اراکین اتنا اچھا پرفارم کریں گی اور پنجاب میں ہماری خواتین کو غیر معمولی لالچ دی گئی مگرانہوں نے سب کچھ ٹھکرا دیا۔ ملکی خزانہ کو لوٹنے والوں کے علاوہ سب سے مفاہمت پر یقین رکھتا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں بہت جلد انتخابات دیکھ رہا ہوں اور 3 سال کی محنت سے انڈسٹری کو اٹھایا تھا اب دوبارہ پھر محنت کرنا ہو گی۔ مونس الہٰی ڈٹ گیا، میں چودھری پرویزالہٰی کی بھی قدر کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی نے لالچ کے ہر حربے کو ٹھکرا دیا جبکہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی پر کیسز بنانے کے لیے ڈرایا بھی گیا، مونس الہٰی بہت سمجھدار نوجوان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں، مائیک والٹز کی تصدیق

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں