فاطمہ ثنا نے ٹی 20 میں 4 کیچ لے کر بسمہ معروف کا ریکارڈ توڑ دیا

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان خواتین ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024  میں نیوزی لینڈ کے خلاف گروپ کے آخری میچ میں 4 کیچز لے کر بسمہ معروف کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 54 رنز سے شکست، ٹورنامنٹ سے باہر

بسمہ معروف نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 3 کیچ لے کر سب سے زیادہ کیچ لینے والی پاکستانی فیلڈر والا مذکورہ ریکارڈ سنہ 2011 میں قائم کیا تھا۔

یاد رہے کہ کپتان فاطمہ ثنا کے والد جمعرات کو انتقال کرگئے تھے جس کے باعث وہ کراچی چلی گئی تھیں تھی تاہم گزشتہ روز تدفین کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل دوبارہ امارات پہنچ گئی تھیں۔

پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف اس میچ میں 54 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ اس طرح قومی ٹیم ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہوگئی۔

مزید پڑھیے: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: پاکستانی بولرز کی شاندار پرفارمنس، سری لنکا کو 31 رنز سے شکست

قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے 110 رنز کے جواب میں محض 56 رنز بناسکی تھی۔ اس طرح پاکستان نے ورلڈ کپ میں اپنے 4 میچوں میں سے 3 میں شکست کا سامنا کیا اور محض 2 پوائنٹس حاصل کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

اسپیکر ایاز صادق کی ہدایت پر پارلیمنٹ ہاؤس میں ارتھ آور کی تقریب، ایک گھنٹے کے لیے لائٹس بند

اپوزیشن اتحاد کا حکومت کو مذاکرات کا گرین سگنل، قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟