سکھ رہنما کے قتل سے متعلق نئے حقائق، کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر کو ملک بدر کردیا

پیر 14 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل سے متعلق نئے حقائق سامنے آنے پر بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما سمیت بھارت کے 6 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا ہے۔

کینیڈا میں پرتشدد بھارتی سرگرمیوں کے حوالے سے پولیس کی طرف سے نئی تفصیلات سامنے آنے کے بعد کینیڈا کی حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما کو ملک بدر کردیا ہے، سنجے کمار ورما سمیت 6 دیگر بھارتی اہلکار بھی ملک بدر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا: سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی شہری گرفتار

بھارتی حکومت کی طرف سے علیحدگی پسند سکھوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے کینیڈا پہلے بھی بھارت کو انتباہ کرچکا تھا،6 سفارتکاروں کی بے دخلی کے اطلاع پر بھارت نے انہیں واپس دہلی بلوا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کینیڈا کی پولیس کو بھارت کے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی سفارتخانے کے 6 اہلکاروں کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل گئے تھے،سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں بھارتی قتل کی سازش سے بال بال بچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجار سے متعلق دستاویزی فلم سے خوفزدہ

کینیڈا کی حکومت نے گزشتہ ہفتہ نئے شواہد سے متعلق بھارت کو آگاہ بھی کردیا تھا۔

یاد رہے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر کو جون 2023 میں کینیڈا کے علاقے وینکوور کے مضافاتی علاقے میں نقاب پوش بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ اس قتل میں بھارت ملوث ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تنازع بڑھ گیا تھا تاہم دہلی نے الزام کی تردید کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ڈیجیٹل اصلاحات، ادارہ جاتی احتساب اور عالمی اعتماد، پاکستان کی شفاف حکمرانی کی نئی حقیقت

عمران خان کی بہنوں کو ملاقات سے روکنے اور دھرنے پر پولیس تشدد کی شدید مذمت، پی ٹی آئی

عمران خان 860 دنوں میں 870 ملاقاتیں کرچکے ہیں، حکومتی ترجمان

بوندی فائرنگ کیس: نوید اکرم پر 15 قتل اور دہشتگردی سمیت 59 الزامات عائد

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں