انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

منگل 15 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔

ایف بی آرکی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست اور بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا یوٹرن، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

واضح رہے کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

تاہم، 30 ستمبر کو ایف بی آر نے انکم ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کی تھی اور کہا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ مختلف تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور عوام الناس کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp