پی ٹی آئی نے زبان درازی بند نہ کی تو دیسی علاج کریں گے: عامر میر

ہفتہ 8 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کو گندی زبان کے استعمال سے گریز کرنے کا مشورہ دے دیا۔

نگران وزیر اطلاعات نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کے بڑے منہ سے چھوٹی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی کی قیادت باؤلی ہو کر بہکی بہکی باتیں کر رہی ہے اگر زبان درازی بند نہ کی تو ہمیں دیسی علاج بھی کرنا آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نگران وزیراعلی محسن نقوی کے خلاف بد زبانی کر کے فواد چوہدری اپنے اندر کا گند باہر لا رہے ہیں۔

نگران وزیر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران نے جیسی تربیت فواد چوہدری کی ہے وہ ویسی ہی زبان بول رہے ہیں۔ کاش فواد چوہدری نے اپنے بزرگوں سے کچھ اچھی باتیں سیکھ لیتے۔

نیوز کانفرنس کے دوران انہیں نے کہا کہ فواد چوہدری ذاتیات پر نہ اتریں ورنہ جواب میں ان کے پلے کچھ نہیں بچے گا اور اگر انہوں نے زبان کو لگام نہ دی تو بھیانک ماضی بے نقاب ہونے میں دیر نہیں لگے گی۔

عامر میر کا مزید یہ کہنا تھا کہ پنجاب کی نگران حکومت پاکستان کے آئین کے تحت کام کر رہی ہے وہ فواد چوہدری یا عمران خان کو نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کو جواب دہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان