مجوزہ آئینی ترمیم، مولانا فضل الرحمان کی بلاول بھٹو سے اہم ملاقات

منگل 15 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی ہے، اور اس دوران مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات کے لیے بلاول ہاؤس کراچی پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں آئینی ترمیم: وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب، خصوصی کمیٹی میٹنگ کا وقت بھی تبدیل

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے، اور یہ خطے کے استحکام میں معاون ثابت ہوگا۔

ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کے وفد میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور، نثار کھوڑو، شازیہ مری، سید نوید قمر اور مرتضیٰ وہاب شامل تھے۔

دوسری جانب جمعیت علما اسلام کے وفد میں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، مولانا ضیاالرحمان، راشد محمود سومرو، ناصر محمود سومرو، کامران مرتضیٰ، مفتی ابرار، مولانا اسجد، مولانا عبیدالرحمان اور عثمان بادینی بھی شامل تھے۔

مولانا فضل الرحمان کی کل نواز شریف سے ملاقات طے

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل لاہور پہنچیں گے جہاں وہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کریں گے، اور اس موقع پر 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں موجودہ پارلیمنٹ آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، ہم نے بتا دیا ہے ہمیں ہلکا مت لیں، مولانا فضل الرحمان

واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ہم آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp