صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کرلیے

بدھ 16 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کل (جمعرات) طلب کرلیے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری بیان کے مطابق، سینیٹ اجلاس 17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر 3 بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر بروز  جمعرات سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (شق 1) کے تحت طلب کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ووٹنگ شو آف ہینڈ ہوگی، آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے ہیں، طارق فضل چوہدری

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب، وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو بلانے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے سمری صدر مملکت آصف زرداری کو گزشتہ روز ارسال کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ حکومت نے عدلیہ میں اصلاحات کے لیے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے بھی مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق کرلیا ہے تاہم پی ٹی آئی اس کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp