سعودی عرب کی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی، 21 ملزمان گرفتار

بدھ 16 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارت داخلہ نے منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت میں ملوث ایک مجرمانہ نیٹ ورک کی نشاندہی اور اس کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ، پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

اس حوالے سے کی گئی کارروائی میں 21 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 16 مختلف سرکاری محکموں کے اہلکار شامل ہیں اور ان کا تعلق وزارت داخلہ، نیشنل گارڈ، وزارت دفاع، بلدیات اور وزارت انصاف سے بتایا گیا ہے۔

فائل فوٹو

حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف ضروری قانونی کارروائیاں مکمل کر کے انہیں استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ نیٹ ورک کے مجرمانہ کردار میں ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ، منشیات کا تبادلہ اور اس کی غیر قانونی فروخت شامل تھی۔ مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اسمگل شدہ مواد کو مملکت سے باہر لے جا کر فروخت کیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب کی مکمل فنڈڈ انٹرن شپ کیسے حاصل کی جا سکتی ہے؟

وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ ملک کی سلامتی اور استحکام سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ سیکیورٹی ادارے پوری مستعدی کے ساتھ تمام مجرمانہ سازشوں کے خلاف سرگرم ہیں اور ملک کے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ کارروائی سعودی حکومت کے انسداد منشیات کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہے تاکہ معاشرتی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ