ڈاکٹر شاہ نواز قتل کیس: سندھ حکومت کا جوڈیشل انکوائری کے لیے ہائیکورٹ کو خط

بدھ 16 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے علاقے عمرکوٹ میں توہین مذہب کے الزام پر قتل ہونے والے ڈاکٹر شاہ نواز کی موت کی جوڈیشل انکوائری کے لیے سندھ حکومت نے صوبائی ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں سندھ ہیومن رائٹس کمیشن نے ڈاکٹر شاہنواز کے قتل میں پولیس کی ناکامیوں سے پردہ اٹھادیا

محکمہ داخلہ سندھ نے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حاضر سروس جج سے واقعے کی انکوائری کرائی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ضروری ہے کہ حقائق تک پہنچنے کے لیے عدالتی تحقیقات کی جائیں۔

واضح رہے کہ جعلی پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے ڈاکٹر شاہ نواز کی گزشتہ روز قبر کشائی کرکے نمونے لیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں ڈاکٹر شاہنواز قتل، پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

18 ستمبر کو جعلی پولیس مقابلے میں ڈاکٹر شاہ نواز کو سندھڑی میں قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد ڈی آئ جی اور ایس ایس پی سمیت متعدد پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp